This BLog is Designed to Explore about the Wolrd. Here you can See Scholarships, Fellowships, Columns, Technlology News etc

Monday, 6 April 2015

پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کی طرف سے قبائل کے حقوق غصب کرنے کی مذموم کوشش

شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ نے ایک مرتبہ پھر قبائل کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی ھے- چند ھفتے پہلے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 85 لیوی فورس کے اھلکاروں کو ڈیوٹی سے معطل کر دیئے گئے، وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ ٹریننگ کرنے نہیں آئے-
قصہ کچھ یوں ھے کہ 2007 کو جب لیوی اھلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ ھوا تو تین مراحل میں اھلکاروں کو بھرتی کیا گیا- سلیکشن میں خوب کرپشن اور غبن کیا گیا- کئی لاکھ روپوں کے عوض ایک ایک پوسٹ بیچ گیا- اکثر ملکان کو بھی ان کا حصہ دیا گیا- پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرتی ھونے والے اھلکاروں کو ھنگو اور جمرود میں ٹریننگ دیا گیا لیکن تیسرے مرحلے میں بھرتی ھونے والوں کو ٹریننگ نہیں دیا گیا- وہ ابھی تک بغیر ٹریننگ کے تنخواہیں لیتے تھے اور اکثر ڈیوٹیاں بھی سرانجام دیتے تھے-
شمالی وزیرستان میں جب آپریشن شروع ھوا تو پولیٹیکل ایجنٹ کو موقع ھاتھ آیا اور کچھ ھفتے پہلے انہیں ٹریننگ کے لئے بلائے گئے- پولیٹیکل ایجنٹ کا موقف تھا کہ ٹریننگ شمالی وزیرستان میں ھوگا- شمالی وزیرستان میں کوئی قابل ذکر ٹریننگ سنٹر نہیں اور اس وقت آپریشن بھی شروع ھے- لیویز والے خبر ملنے کے تقریبأ دو دن بعد ٹریننگ کے لئے تیار ھو کر بنوں میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ آپ لوگ سسپینڈ ھو چکے ھو-
نۂ کوئی وارننگ اور نۂ کوئی اور خاص وجہ- 2007 سے انہیں بغیر ٹریننگ کے رکھا گیا کیا اس کا ذمہ دار پولیٹیکل ایجنٹ نہیں ھے؟؟؟
پولیٹیکل ایجنٹ کا مقصد یہ ھے کہ ان 85 پوسٹوں کو ایک مرتبہ پھر بیچ دو کیونکہ پوچھنے والے تو ویسے ھی کوئی نہیں ھے-
نۂ ایم این سے انصاف کی امید ھے نۂ گورنر سے اور نۂ ملکان صاحبان سے، ھو سکتا ھے یہ بھی پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ اس حمام میں ننگے ھو

0 comments:

Post a Comment

Featured post

Google Software Engineering Internship 2016 In South Korea

Deadline:  January 30, 2016  Location : Seoul, South Korea. Type : Paid Internship. Google is offering Software Engineering Inte...

Popular Posts

Unordered List

Sample Text

Pages